April 18, 2026

فضائی کارگو پر نئے چارجز کا نفاذ : ایف پی سی سی آئی کا حکومتی مداخلت کا مطالبہ

 فضائی کارگو پر نئے چارجز کا نفاذ : ایف پی سی سی آئی کا حکومتی مداخلت کا مطالبہ

کراچی ( کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان میں فضائی کارگو ہینڈلنگ کے بڑے ادارے جیریز ڈیناٹا کی جانب سے برآمدی کارگو پر فی کلو گرام 50 روپے کے اضافی ایڈہاک چارجز عائد کرنے کے فیصلے نے برآمدی شعبے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے

 ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے اس فیصلے کو ‘غیر منصفانہ بوجھ’ قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بزنس کمیونٹی کا موقف ہے کہ برآمدی شعبہ پہلے ہی بلند فریٹ ریٹس اور معاشی بحران کے باعث دباؤ کا شکار ہے ایسے میں ان یکطرفہ چارجز سے عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی قیمتیں بڑھ جائیں گی

انٹرنیشنل فریٹ فارورڈرز اور ایئر کارگو ایجنٹس ایسوسی ایشن نے بھی اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متبادل ویئر ہاؤسنگ آپشنز نہ ہونے کی وجہ سے برآمد کنندگان کو یہ بوجھ مجبوری میں اٹھانا پڑے گا، جو کہ برآمدات بڑھانے کی حکومتی کوششوں کے منافی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp