April 18, 2026

آبنائے ہرمز میں کشیدگی: پاکستانی آئل ٹینکر خطرے کے زون سے باہر

 آبنائے ہرمز میں کشیدگی: پاکستانی آئل ٹینکر خطرے کے زون سے باہر

کراچی ( کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا خام تیل سے لدا بحری جہاز کراچی آبنائے ہرمز کو کامیابی سے عبور کرنے کے بعد اب پاکستان کی جانب رواں دواں ہے

ایفرامیکس کلاس کا یہ جہاز جو متحدہ عرب امارات سے تیل لوڈ کر کے نکلا تھا، پیر کی صبح عمان کے ساحلی شہر سوہار کے قریب دیکھا گیا ہے

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور ایران کی جانب سے عالمی معیشت کو دباؤ میں لانے کی کوششوں کے باعث اس تنگ بحری گزرگاہ کو فرنٹ لائن قرار دیا جا رہا ہے، جہاں سے دنیا کی 20 فیصد خام تیل اور ایل این جی کی سپلائی گزرتی ہے

 اگرچہ پی این ایس سی اور وزارتِ پٹرولیم نے اس نقل و حرکت پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے، تاہم اس جہاز کا بحفاظت نکلنا پاکستان کی توانائی کی سلامتی کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp