July 30, 2026

سام سنگ کی تاریخ میں پہلی بار 28 ہزار محنت کشوں کی ہڑتال کا آغاز  

 سام سنگ کی تاریخ میں پہلی بار 28 ہزار محنت کشوں کی ہڑتال کا آغاز  

سیئول ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) جنوبی کوریا میں دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس کی سب سے بڑی مزدور یونین نے انتظامیہ کے ساتھ اجرتوں پر مذاکرات کی ناکامی کے بعد تاریخ میں پہلی بار ہڑتال کا اغاز کر دیا ہے۔

نیشنل سام سنگ الیکٹرانکس یونین جو کہ تقریباً 28 ہزار سے زائد اراکین پر مشتمل ہے نے اپنے تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک دن کی اجتماعی رخصت لے کر اپنے احتجاج کا آغاز کر دیا ہے

یونین کا مطالبہ ہے کہ کمپنی کے منافع میں اضافے کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور بونس کی ادائیگی کے نظام کو شفاف بنایا جائے۔

 دوسری جانب سام سنگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ یونین کے ساتھ بات چیت کے لیے اب بھی تیار ہے عالمی لیبر ماہرین کے مطابق اگر یہ ہڑتال طویل ہوئی تو اس سے عالمی سطح پر سیمی کنڈکٹر چپس کی سپلائی چین متاثر ہو سکتی ہے۔

جنوبی کوریا کی صنعتی تاریخ میں سام سنگ جیسے بڑے ادارے میں یونین کی یہ سرگرمی ایک غیر معمولی قدم قرار دی جا رہی ہے، جہاں دہائیوں تک یونین سازی کی سخت مخالفت کی جاتی رہی ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
1 Shares

مزید خبریں

WhatsApp