اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
اٹلی میں صنعتی مزدوروں کا جنگی سازوسامان کی تیاری سے انکار
روم ( مہوش ظفر، نمائندہ لیبر نیوز یورپ ) اٹلی میں ہتھیار بنانے والی فیکٹریوں کے سینکڑوں مزدوروں نے غزہ اور یوکرین کی جنگوں میں اپنے ملک کے کردار اور اسلحے کی برآمد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کام روک دیا ہے
اٹلی کی ٹریڈ یونینز کے زیرِ اہتمام ہونے والے اس منفرد احتجاج میں اطالوی مزدوروں نے مطالبہ کیا ہے کہ فیکٹریوں کو موت کے سوداگر بننے کے بجائے شہری اور پرامن مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے
اٹلی کے مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اٹلی کے آئین کے مطابق جنگ کو مسترد کیا جانا چاہیے مگر اس وقت اطالوی ہتھیاروں کی فروخت ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے
لیبر یونینز نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ دفاعی بجٹ میں اضافے کے بجائے تعلیم اور صحت پر توجہ دے۔ احتجاج میں شامل کارکنوں کا موقف ہے کہ وہ ایسی مشینوں کا حصہ نہیں بننا چاہتے جو معصوم انسانوں کے قتلِ عام میں استعمال ہوں
عالمی سطح پر ٹریڈ یونینز کے اس بڑھتے ہوئے لیبر شعور کو دفاعی صنعت کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے، جہاں مزدور اب صرف اجرت نہیں بلکہ اپنے کام کے اخلاقی پہلوؤں پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں
