پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
ایئر کارگو چارجز میں اضافہ لاہور چیمبر کا برآمدات پر منفی اثرات کا خدشہ
لاہور ( مدثر خان، نمائندہ لیبر نیوز ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے برآمدی کارگو پر عائد کیے جانے والے نئے چارجز کو ملکی برآمدات کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اسے فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایل سی سی آئی کے صدر فہیم الرحمان سہگل نے جیریز ڈناٹا کی جانب سے 50 روپے فی کلو گرام کے اضافے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ قرار دیا ہے
صدر فہیم الرحمان سہگل کا کہنا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر کیا گیا یہ یکطرفہ فیصلہ فریٹ فارورڈرز اور برآمد کنندگان میں بے چینی کا باعث بن رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی برآمد کنندگان پہلے ہی بجلی کے بھاری بلوں اور عالمی منڈی میں سخت مقابلے کا سامنا کر رہے ہیں
ایسے میں اضافی لاجسٹک اخراجات سے پاکستانی مصنوعات کی عالمی مسابقت مزید کم ہو جائے گی۔ چیمبر نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے برآمدی شعبے پر مالی بوجھ بڑھانے کے بجائے انہیں سہولیات فراہم کی جائیں
