April 18, 2026

امریکہ ایران کشیدگی صنعتی مراکز کے لیے تباہ کن ہے، میاں زاہد

 امریکہ ایران کشیدگی صنعتی مراکز کے لیے تباہ کن ہے، میاں زاہد

کراچی ( کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم اور آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کے پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین، میاں زاہد حسین نے نے امریکہ ایران کی کشیدگی کو ملکی معیشت اور خصوصاً کراچی کے صنعتی مراکز کے لیے تباہ کن قرار دیا ہے۔

 انہوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش سے عالمی توانائی کی 20 فیصد سپلائی متاثر ہو رہی ہے، جس کا براہِ راست اثر پاکستان کی مقامی صنعتوں کی بقا پر پڑ رہا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی شپنگ لائنز کے غیر مستحکم راستوں سے گریز کے باعث سائٹ، کورنگی اور لانڈھی کے صنعتی زونز کو کنٹینرز کی قلت اور مال برداری کے کرایوں میں بے پناہ اضافے کا سامنا ہے۔

ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل شعبوں کے لیے خام مال کی درآمدات میں تاخیر سے برآمدی آرڈرز متاثر ہو رہے ہیں اور لاگتِ پیداوار میں اضافے سے بڑے پیمانے پر ملازمین کی برطرفی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

میاں زاہد حسین نے سعودی عرب کے حالیہ دورے اور علاقائی امن کے لیے سول و عسکری قیادت کی اسٹریٹجک سفارت کاری کو سراہتے ہوئے اسے ملکی مفاد میں قرار دیا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp