پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
لوٹے کیمیکل کی جانب سے اینگرو پولیمر خریدنے کی پیشکش
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کو لوٹے کیمیکل کی جانب سے اس کی ذیلی کمپنی اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز کے 56.19 فیصد حصص خریدنے کے لیے غیر پابند پیشکش موصول ہوئی ہے
کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا ہے کہ 12 مارچ 2026 کو منعقدہ اجلاس میں بورڈ نے انتظامیہ کو لوٹے کیمیکل کے ساتھ شرائط و ضوابط پر بات چیت کی اجازت دے دی ہے۔
منصوبے کے تحت لوٹے کیمیکل شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے ذریعے 51 کروڑ سے زائد حصص حاصل کرے گی، جبکہ مزید 17.5 فیصد حصص کے لیے پبلک آفر دی جائے گی۔
لوٹے کیمیکل پورٹ قاسم پر سالانہ 5 لاکھ ٹن پیداواری صلاحیت کا حامل پیوریفائیڈ ٹیرفتھالک ایسڈ پلانٹ چلاتی ہے۔ اس ممکنہ سودے سے پاکستان کی کیمیکل انڈسٹری میں بڑی تبدیلی کی توقع ہے جس پر حتمی منظوری بورڈ کی جانب سے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد دی جائے گی۔
