July 28, 2026

ارجنٹائن میں صدر میلی کی لیبر اصلاحات عدالت میں چیلنج، مزدور یونین کا اعلانِ جنگ

 ارجنٹائن میں صدر میلی کی لیبر اصلاحات عدالت میں چیلنج، مزدور یونین کا اعلانِ جنگ

بیونس آئرس ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) ارجنٹائن کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین فیڈریشن  نے صدر جیویر میلی کی جانب سے متعارف کروائی گئی متنازع لیبر اصلاحات کو وفاقی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ یونین کا مؤقف ہے کہ یہ ترامیم محنت کشوں کے بنیادی حقوق کو پامال کرتی ہیں اور آئین کے خلاف ہیں

یونین رہنماؤں نے اسے مزدور دشمن ایجنڈا قرار دیتے ہوئے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دی ہے صدر میلی کے صدارتی حکم نامے کے ذریعے کی جانے والی ان اصلاحات میں ہڑتال کے حق کو محدود کرنا، ملازمت سے برطرفی کے معاوضے میں کمی اور آزمائشی مدت میں توسیع جیسے اقدامات شامل ہیں

دوسری جانب حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدامات معاشی بحالی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ عدالت کے فیصلے تک ان اصلاحات کے بعض حصوں پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے، جس سے حکومت اور مزدور تنظیموں کے درمیان تناؤ میں شدید اضافہ ہو گیا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp