April 18, 2026

پاکستان بزنس فورم کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل

 پاکستان بزنس فورم کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان بزنس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے ٹیرف میں حالیہ اضافے کے باعث مارچ اور اپریل میں مہنگائی کی شرح دوبارہ دو ہندسوں میں پہنچ سکتی ہے

پی بی ایف کے صدر خواجہ محبوب الرحمان نے کہا کہ ایک ہفتے میں پیٹرول کی قیمت میں 63 روپے فی لیٹر اضافے نے کاروباری سرگرمیوں کو مفلوج کر دیا ہے، جس کا براہِ راست اثر رمضان المبارک میں متوسط طبقے پر پڑے گا

فورم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں فوری طور پر 50 فیصد کمی کی جائے اور سرکاری افسران کی مفت ایندھن کی مراعات ختم کی جائیں

 خواجہ محبوب الرحمان کے مطابق، حکومت کو موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال کے پیشِ نظر ایک ماہ کے لیے اپنے ریونیو اہداف معطل کر دینے چاہئیں تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سامنے عوام کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp