April 18, 2026

حکومت کا مقامی گیس کمپنیوں سے ہنگامی پیداوار بڑھانے کا مطالبہ

 حکومت کا مقامی گیس کمپنیوں سے ہنگامی پیداوار بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹرید ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور قطر سے ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے کے بعد حکومت نے مقامی گیس کمپنیوں کو پیداوار میں ہنگامی اضافے کی ہدایت کر دی ہے۔

پاکستان پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ابرار خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں درآمدی گیس کو جگہ دینے کے لیے مقامی کمپنیوں کو پیداوار کم کرنے پر مجبور کیا گیا تھا، مگر اب بحران کے پیشِ نظر دوبارہ ان سے رجوع کیا جا رہا ہے۔

ابرار خان کے مطابق، غیر مستقل پالیسیوں اور درآمدی گیس پر حد سے زیادہ انحصار نے مقامی سرمایہ کاری کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مقامی گیس کو صرف ہنگامی حالات کے لیے توازن برقرار رکھنے والا عنصر سمجھنا معاشی خودکشی ہے

صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ بحران ثابت کرتا ہے کہ پائیدار توانائی کے لیے ملکی ذخائر کی تلاش اور مستحکم پالیسی ہی واحد راستہ ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp