July 25, 2026

نیپرا کا ایکشن: کیسکو اور پیسکو پر 75 ملین روپے جرمانہ عائد

 نیپرا کا ایکشن: کیسکو اور پیسکو پر 75 ملین روپے جرمانہ عائد

اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بدترین کارکردگی اور غیر قانونی لوڈ شیڈنگ پر کیسکو اور پیسکو پر مجموعی طور پر 7.5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نیپرا ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن لاسز کی بنیاد پر غیر قانونی لوڈ شیڈنگ میں ملوث پائی گئی، جس پر اسے 50 ملین روپے جرمانہ کیا گیا۔

دوسری جانب، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) پر ترسیل و تقسیم کے نقصانات کم کرنے اور ریکوری بہتر بنانے میں ناکامی پر 25 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ نیپرا نے نوٹ کیا کہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے باوجود پیسکو کے نقصانات 38 فیصد سے تجاوز کر گئے ہیں جو گردشی قرضے میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

اتھارٹی نے دونوں کمپنیوں کو فوری اصلاحات اور غیر قانونی لوڈ شیڈنگ بند کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp