April 18, 2026

آبنائے ہرمز کا بحران: ٹیکسٹائل برآمدات خطرے میں اپٹما کا ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

 آبنائے ہرمز کا بحران: ٹیکسٹائل برآمدات خطرے میں اپٹما کا ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے آبنائے ہرمز میں جاری جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث ملکی برآمدات اور صنعتی شعبے کی تباہی کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے

وفاقی وزراء کو لکھے گئے خط میں اپٹما نے خبردار کیا ہے کہ تیل اور ایل این جی کی فراہمی میں خلل سے توانائی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جس سے پاور سیکورٹی شدید خطرے میں ہے۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فرنس آئل پر عائد کاربن لیوی اور پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی فوری معطل کی جائے تاکہ صنعتیں متبادل کے طور پر سستی بجلی پیدا کر سکیں

خط میں واضح کیا گیا کہ توانائی کے بڑھتے اخراجات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھے گا اور عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی مسابقتی صلاحیت ختم ہو جائے گی۔ اپٹما نے زور دیا کہ سپلائی چین کی بحالی میں مہینوں لگ سکتے ہیں، لہٰذا مقامی گیس کی پیداوار بڑھانے کے لیے فوری جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp