پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
کراچی کی صنعتیں بحران کا شکار، بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور گیس کی بندش پر احتجاج
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالرحمان فُدا نے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور صنعتوں کو دو روزہ گیس کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے
نیپرا نے جنوری 2026 کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.62 روپے فی یونٹ مزید اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس سے کے الیکٹرک کے صارفین پر 14 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ صنعتی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ وزیراعظم کے بجلی سستی کرنے کے اعلان کے اثرات کو ختم کر رہا ہے۔
دوسری جانب، قطر سے ایل این جی کارگو نہ ملنے کے باعث سوئی سدرن نے صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کر دی ہے۔ عبدالرحمان فُدا نے خبردار کیا ہے کہ توانائی کے اس عدم تحفظ سے پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے اور صنعتی سرگرمیاں مفلوج ہو رہی ہیں
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقامی گیس فیلڈز سے فوری سپلائی بحال کی جائے تاکہ پہلے سے دباؤ کا شکار برآمدی شعبہ مکمل تباہی سے بچ سکے۔
