April 18, 2026

پاکستان کی پہلی سستی الیکٹرک گاڑی تیار، جون تک سڑکوں پر آنے کی امید

 پاکستان کی پہلی سستی الیکٹرک گاڑی تیار، جون تک سڑکوں پر آنے کی امید

کراچی ( جے ایچ خان، کامرس اینڈ ٹریڈ  ڈیسک ) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرک گاڑی رواں سال جون یا جولائی تک متعارف کرائی جائے گی

 انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او حماد علی منصور کے مطابق، لاہور میں تیار ہونے والی اس گاڑی کی قیمت 10 لاکھ روپے سے کم ہوگی، جس کا مقصد موٹر سائیکل سواروں کو فور وہیلر پر منتقل کرنا ہے۔ یہ گاڑی ایک بار چارج کرنے پر 180 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکے گی۔

حکومت نے آئندہ بجٹ (27-2026) میں مقامی گاڑیوں پر ٹیکسوں میں کٹوتی اور 100 ارب روپے کی برآمدی مراعات کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔ اس پیش رفت سے بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری ختم ہوگی اور ای بائیکس و رکشوں کے لیے بھی سبسڈی دی جائے گی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ایس ایم ایز کو فروغ دے کر ملک کو معاشی طور پر مستحکم اور خود انحصار بنایا جا سکتا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp