پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
صنعتی شعبے میں مینوفیکچرنگ انڈیکس ایک سال کی بلند ترین سطح پر
اسلام آباد ( اسامہ قذافی، نمائندہ لیبر نیوز ) ایس آئی ایف سی کی معاونت اور حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان کے صنعتی شعبے میں ریکارڈ بہتری سامنے آئی ہے۔
مشیرِ خزانہ خرم شہزاد کے مطابق، فروری میں مینوفیکچرنگ شعبے کا اشاریہ بڑھ کر 53.6 تک پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ ایک سال کی بلند ترین سطح ہے۔ نئے آرڈرز اور برآمدی طلب میں اضافے نے صنعتی پیداوار اور کاروباری اعتماد کو نئی زندگی بخشی ہے۔
مالی سال 26 میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ، بشمول آٹو، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور اسپورٹس سمیت 10 بڑی صنعتوں میں پیداواری نمو ریکارڈ کی گئی۔ صنعتی سرگرمیوں میں اس تیزی کے باعث روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور افرادی قوت کی طلب میں اضافہ ہوا ہے
