October 29, 2026

مصنوعی ذہانت کا وار، مزدور یونینوں نے محاذ سنبھال لیا

 مصنوعی ذہانت کا وار، مزدور یونینوں نے محاذ سنبھال لیا

نیویارک ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) ٹیکنالوجی کی یلغار اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال نے دنیا بھر میں کروڑوں ملازمتوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے، جس کے توڑ کے لیے مزدور یونینوں نے محاذ سنبھال لیا ہے۔

عالمی سطح پر مزدور تنظیموں نے کارکنوں کے حقوق کے تحفظ اور مشینوں کے ہاتھوں بے روزگاری روکنے کے لیے چار بنیادی حکمتِ عملیاں تیار کر لی ہیں۔

ان حکمتِ عملیوں کے تحت سب سے پہلے الگورتھمک مینیجمنٹ یعنی مشینوں کے ذریعے انسانی کارکردگی جانچنے اور فیصلے کرنے کے عمل پر سخت کنٹرول حاصل کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں ٹیکنالوجی کے باعث ختم ہونے والی ملازمتوں کے بدلے کارکنوں کو نئی مہارتیں سکھانے  کی ضمانت لی جا رہی ہے

تیسرے نمبر پر ڈیٹا کی ملکیت اور چوتھے مرحلے میں اے آئی کے نفاذ سے قبل یونین سے مشاورت کو قانونی طور پر لازمی قرار دینے کی جدوجہد تیز کر دی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان چاروں محاذوں پر بروقت پیش رفت نہ ہوئی تو مصنوعی ذہانت مزدور دشمن ہتھیار ثابت ہوگی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp