پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
پاکستانی برآمدات کو زوال،ٹیکسٹائل سیکٹر میں سکت جواب دے گئی
اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کہلانے والی ٹیکسٹائل صنعت دم توڑنے لگی ہے، جہاں رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں برآمدات میں معمولی اضافے کے باوجود فروری میں 7 فیصد کی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان ٹیکسٹائل کونسل اور بیورو آف سٹیٹسٹکس کی ہوش ربا رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری تجارتی خسارہ 25 فیصد اضافے کے ساتھ 25.042 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے، جس نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔
تحقیقات کے مطابق یورپی یونین، برطانیہ اور افریقی ممالک کو ہونے والی برآمدات میں نمایاں کمی آئی ہے، جبکہ درآمدات کا گراف 45 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ زرعی و غذائی مصنوعات کی برآمدات میں 32 فیصد کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو تجارتی خسارے کا یہ اژدہا ملکی معیشت کو نگل جائے گا۔
