April 18, 2026

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ: ایگری ٹیک یوریا پلانٹ بند ہونے سے کھاد کی سپلائی معطل

 مشرقِ وسطیٰ کی جنگ: ایگری ٹیک یوریا پلانٹ بند ہونے سے کھاد کی سپلائی معطل

 

کراچی ( لیبر نیوز کارمرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) مشرقِ وسطیٰ میں جاری خونی تنازع کے اثرات پاکستان کی سرحدوں میں داخل ہو گئے ہیں، جس کی پہلی بڑی بھینٹ ملک کا نامور کھاد ساز ادارہ ایگری ٹیک لمیٹڈ چڑھ گیا ہے

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو وارننگ کے بعد ایل این جی سپلائی لائن درہم برہم ہو گئی ہے، جس پر ایس این جی پی ایل نے  ناگزیر حالات نافذ کرتے ہوئے ایگری ٹیک کو گیس کی فراہمی بند کر دی ہے

 کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا ہے کہ 4 مارچ 2026 کی رات سے پلانٹ کے آپریشنز تا حکمِ ثانی ٹھپ کر دیے گئے ہیں۔ عالمی سطح پر تیل و گیس کی 20 فیصد ترسیل اسی آبی گزرگاہ سے ہوتی ہے جو اب جنگی حالات کی وجہ سے معطل ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp