اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
کینیڈا کی لیبر دشمن تجارتی مشن بے نقاب؛ اسٹیل ورکرز کا متوازی مشن کا دھماکہ خیز اعلان
اوٹاوا ( اسمعیل اثر، نمائندہ لیبر نیوز کینیڈا ) کینیڈا کی حکومت کی جانب سے میکسیکو بھیجے جانے والے تجارتی مشن میں محنت کشوں کی نمائندگی نظر انداز کرنے پر اسٹیل ورکرز یونین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنا علیحدہ اور متوازی مشن میکسیکو بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کینیڈین حکومت کے ٹیم کینیڈا مشن میں صرف کاروباری شخصیات اور حکومتی حکام کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ان مزدوروں کو مکمل طور پر خارج کر دیا گیا جن کی محنت سے تجارت ممکن ہوتی ہے۔
اسٹیل ورکرز یونین کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ میکسیکو جا کر وہاں کی لیبر تنظیموں سے براہِ راست ملاقاتیں کریں گے تاکہ شمالی امریکہ کے تجارتی معاہدے کے تحت محنت کشوں کے حقوق اور اجرتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے
لیبر ماہرین کا ماننا ہے کہ کینیڈین حکومت کے اس اقدام سے محنت کشوں اور انتظامیہ کے درمیان خلیج بڑھے گی جبکہ اسٹیل ورکرز کا یہ جوابی مشن بین الاقوامی سطح پر مزدور اتحاد کی نئی مثال قائم کرے گا۔
