پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
سیکیورٹی خدشات، آئی ایم ایف مشن پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر روانہ
اسلام آباد ( بشیر چوہدری، بیورو چیف ) آئی ایم ایف نے سیکیورٹی خدشات اور خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان کا دورہ قبل از وقت ختم کر دیا ہے۔ مشن کی سربراہ آئیوا پیٹرووا نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پہلی ملاقات کے فوراً بعد وطن واپسی کا فیصلہ کیا، جس کے بعد 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات اب ترکیہ سے ورچوئل) طریقے سے جاری رکھے جائیں گے
یہ پیش رفت امریکہ کی جانب سے پاکستان کے لیے لیول تھری سیکیورٹی الرٹ جاری کرنے اور سفارتی تنصیبات کے باہر ہونے والے احتجاج کے بعد سامنے آئی ہے۔ مشن کی اچانک روانگی کے باعث محصولات، بیوروکریٹس کے اثاثوں، اور سرکاری کمپنیوں کی مراعات کے خاتمے سے متعلق اہم اجلاس منسوخ کر دیے گئے ہیں
آئی ایم ایف نے معاشی استحکام کے لیے پائیدار اصلاحات اور سماجی شعبوں میں اخراجات بڑھانے پر زور دیا ہے۔
