April 18, 2026

اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کا بدترین کریش، 14700 پوائنٹس کی گراوٹ سے کاروبار معطل

 اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کا بدترین کریش، 14700 پوائنٹس کی گراوٹ سے کاروبار معطل

کراچی ( جے ایچ خان، ہیڈ کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج پیر کے روز زبردست مندی کا شکار ہو گئی اور کاروبار کا آغاز ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں تاریخ کی بدترین گراوٹ ریکارڈ کی گئی

مارکیٹ کھلتے ہی انڈیکس 14,700 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے ساتھ ایک لاکھ 53 ہزار 361 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ کے ایس ای 100 اور کے ایس ای 30 انڈیکس میں 10 فیصد سے زائد کی گراوٹ کے باعث مارکیٹ ہالٹ نافذ کر دیا گیا

 جس کے تحت حصص بازار میں کاروبار ایک گھنٹے کے لیے معطل رہا۔ قانون کے مطابق اگر کے ایس ای 30 انڈیکس مسلسل 5 منٹ تک 5 فیصد سے زیادہ گرا رہے تو ٹریڈنگ روک دی جاتی ہے۔ سرمایہ کاروں میں اس غیر معمولی مندی سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور اربوں روپے کی مالیت پلک جھپکتے میں ڈوب گئی ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp