پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
صنعتکار اقتصادی محاذ کے سپاہی ہیں، ، سائٹ ایسوسی ایشن
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس کے دوران صنعتکاروں نے ضلع بنوں میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز شہید کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے
اجلاس میں سرپرستِ اعلیٰ زبیر موتی والا، صدر عبدالرحمان فُدا اور رینجرز حکام سمیت دیگر صنعتکاروں نے شرکت کی۔ زبیر موتی والا نے شہداء کے لواحقین کے لیے خصوصی فنڈ قائم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط فوج کے بغیر ممالک کا وجود قائم نہیں رہ سکتا
انہوں نے شہید کرنل کی قیادت اور سائٹ ایریا کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر صنعتکاروں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ معاشی محاذ پر بطور سپاہی ملک کو مضبوط بنا کر دشمن کو ہر محاذ پر شکست دیں گے۔
