پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
مشرقِ وسطیٰ کی جنگ سے قومی معیشت کو سنگین خطرات، بزنس مین پینل کا انتباہ
لاہور ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) بزنس مین پینل کے چیئرمین اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستانی معیشت کے لیے خطرناک قرار دیا ہے
انہوں نے خبردار کیا کہ خطے میں عدم استحکام سے پاکستان کی بیرونی تجارت، توانائی کی درآمدات اور ترسیلاتِ زر کی آمد شدید متاثر ہو سکتی ہے۔ انجم نثار کے مطابق، پروازوں کی معطلی اور شپنگ روٹس میں خلل نے برآمد کنندگان میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے، جس سے کاروبار کرنے کی لاگت میں اضافہ ہوگا
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب، یو اے ای اور قطر جیسے کلیدی شراکت داروں کے خطے میں تنازع سے تیل اور ایل این جی کی سپلائی متاثر ہوگی، جس سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آسکتا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھے گا۔
