پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
آبنائے ہرمز پر جنگی بادلایف پی سی سی آئی کا ہنگامی پالیسی تشکیل دینے پر زور
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی کو عالمی اور ملکی معیشت کے لیے ایٹم بم قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز، جہاں سے دنیا کے 30 فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے، اگر متاثر ہوئی تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 130 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے
صدر ایف پی سی سی آئی کے مطابق اس صورتحال سے پاکستان کا درآمدی بل ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ جائے گا، شپنگ اخراجات اور انشورنس پریمیم میں اضافے سے برآمدات مفلوج ہو کر رہ جائیں گی
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر میں فوری اضافہ کیا جائے اور توانائی کے حوالے سے ہنگامی منصوبہ بندی کی جائے۔
