پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
ایران اسرائیل جنگ سے ٹیکسٹائل سیکٹر لرز اٹھا، اپٹما کا ہنگامی انتباہ
لاہور ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل کے تہران پر حملوں اور ایران کی جوابی کارروائی کے بعد عالمی منڈیوں میں پیدا ہونے والے بحران نے پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ عالمی کشیدگی کے باعث توانائی اور بحری مال برداری کے اخراجات میں ہونے والا ممکنہ اضافہ برآمدی مسابقت کو ختم کر دے گا۔ اپٹما کے مطابق علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال سے تیل، گیس اور انشورنس پریمیم بڑھنے کا خدشہ ہے، جو پہلے ہی مشکلات کا شکار ٹیکسٹائل سیکٹر کے منافع کو کھا جائے گا
تنظیم نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملکی لاگت کو قابو میں رکھنے کے لیے توانائی کے نرخوں کو فوری طور پر مسابقتی بنائے۔
