April 18, 2026

اینگرو فرٹیلائزرز میں قیادت کی تبدیلی علی راٹھور کا استعفی

 اینگرو فرٹیلائزرز میں قیادت کی تبدیلی علی راٹھور کا استعفی

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) ملک کے ممتاز صنعتی گروپ اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی ‘اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ’ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی راٹھور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں کمپنی نے اس اہم تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علی راٹھور نوٹس پیریڈ کی تکمیل تک اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے، جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز جلد نئے سی ای او کا تقرر کرے گا۔

علی راٹھور، جو ستمبر 2023 میں سی ایف او سے سی ای او کے عہدے پر ترقی پائے تھے، 26 سالہ بین الاقوامی تجربے کے حامل اور تیل، گیس و کیمیکل کی صنعتوں کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ کمپنی نے ان کی اسٹریٹجک خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے، تاہم اچانک استعفے نے مارکیٹ میں مختلف سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp