پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
برآمدات کا پہیہ جام ! ریفنڈز کی عدم ادائیگی سے سرمائے کی شدید قلت
اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) ملکی برآمدات کی ریڑھ کی ہڈی کہلانے والی ٹیکسٹائل اور ویلیو ایڈڈ گارمنٹس صنعت نے وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کے سامنے مسائل کا انبار لگا دیا ہے۔
ہائبرڈ اجلاس میں ہوزری، ریڈی میڈ گارمنٹس اور ٹاول مینوفیکچررز سمیت تمام بڑی تنظیموں کے نمائندوں نے دہائی دی کہ پیشگی ٹیکسوں کا بوجھ، بجلی و گیس کے ہوشربا نرخ اور ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے تحت قرضوں کی ناکافی حد نے برآمدات کو مفلوج کر دیا ہے۔
صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ریفنڈز کی عدم ادائیگی سے سرمائے کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ جام کمال خان نے یقین دلایا کہ حکومت برآمدی شعبے کی عالمی مسابقت بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ای ایف ایس کے تحت درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ایک خصوصی تکنیکی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
