پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
ایس ایم ایز کے لیے 882 ارب کے قرضے جاری
اسلام آباد ( لیبر نیوز ٹریڈ اینڈ کامرس ڈیسک ) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بینکنگ سیکٹر نے دسمبر 2025 تک 3 لاکھ سے زائد چھوٹے کاروباروں کو 882.4 ارب روپے کی فنانسنگ فراہم کی ہے
جو سالانہ بنیادوں پر 36 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ اجلاس میں ایس ایم ایز کی تعریف پر نظرثانی کرتے ہوئے مائیکرو بزنس کے لیے سالانہ فروخت کی حد 3 کروڑ، اسمال کے لیے 40 کروڑ اور میڈیم انٹرپرائزز کے لیے 2 ارب روپے تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے
ہارون اختر خان نے زور دیا کہ چھوٹے کاروبار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جنہیں مصنوعی ذہانت اور جدید ہنر سکھانے کے لیے سمیڈا متحرک ہے۔ کلین لینڈنگ اسکیم کے تحت 12,500 کاروباروں کو 60 ارب روپے کے بلا ضمانت قرضے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
