پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
ٹریڈ رولز میں ترمیم صرف کراچی کے لیے ہے، دیگر شہر متاثر نہیں ہوں گے، ریحان حنیف
کراچی ( کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک) کراچی چیمبر کے صدر محمد ریحان حنیف نے ٹریڈ آرگنائزیشنز رولز 2013 میں مجوزہ ترمیم پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کسی ادارے کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ کراچی کی سات اضلاع میں تقسیم کے باعث پیدا ہونے والے انتظامی ابہام کو دور کرنا ہے۔
ملک بھر کے چیمبرز کو بھیجے گئے مراسلے میں انہوں نے واضح کیا کہ لاہور، اسلام آباد اور دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی ایک شہر، ایک چیمبر کا اصول لاگو ہونا چاہیے تاکہ ملک کے سب سے بڑے معاشی مرکز کی نمائندگی تقسیم نہ ہو
ریحان حنیف نے انکشاف کیا کہ یہ ترمیم صرف کراچی تک محدود ہے اور اس سے پاکستان کے کسی دوسرے شہر کا چیمبر متاثر نہیں ہوگا، بعض عناصر اپنی سیاست چمکانے کے لیے اسے غلط رنگ دے رہے
