April 18, 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اسلامی انڈیکس کے لیے معیارات مزید سخت کر دیے

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اسلامی انڈیکس کے لیے معیارات مزید سخت کر دیے

اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن  نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اسلامی انڈیکس کے لیے شریعت اسکریننگ کے معیارات مزید سخت کر دیے ہیں غیر مطابقت رکھنے والے قرض کا کل اثاثوں سے تناسب 37 فیصد سے گھٹا کر 33 فیصد کر دیا گیا ہے،

 جبکہ مستقبل میں اسے 30 فیصد تک لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ نئے فریم ورک کے تحت کمپنیوں کے لیے اسٹار ریٹنگ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو شریعت کمپلائنس کی سطح کا درست اندازہ ہو سکے۔ یہ اقدامات وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے اور 26 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں کیے جا رہے ہیں

 جس کا مقصد دسمبر 2027 تک ملک سے ربا سود کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ ایس ای سی پی نے ڈیٹا کلیکشن کو خودکار بنانے اور سہ ماہی بنیادوں پر انڈیکس اپ ڈیٹ کرنے کا حکم بھی دیا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp