April 18, 2026

انفراسٹرکچر سیس میں بھاری کمی، کراچی چیمبر کا سندھ حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم

 انفراسٹرکچر سیس میں بھاری کمی، کراچی چیمبر کا سندھ حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ریحان حنیف نے سندھ حکومت کی جانب سے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کو 1.85 فیصد سے کم کر کے 0.80 فیصد تک لانے کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے

 انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے تجارتی لاگت میں نمایاں کمی آئے گی اور یہ بین الاقوامی تجارتی اصولوں کے عین مطابق ہے۔ ریحان حنیف نے بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا اور دیگر رہنماؤں کی کاوشوں کو سراہا جن کی مسلسل مشاورت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی

 انہوں نے ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کے تحت اشیاء کو اس ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کے فیصلے کو بھی خوش آئند قرار دیا، جس سے برآمدات کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ یہ مشاورتی عمل اپریل 2025 سے جاری تھا جو اب منطقی انجام کو پہنچا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp