پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
ضلعی چیمبرز کا دائرہ محدود کرنے سے نمائندہ تنظیمیں بند ہو جائیں گی ایس ایم تنویر
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) ایف پی سی سی آئی کے رہنما ایس ایم تنویر نے ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013 میں ترمیم کے مجوزہ بل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے معیشت کے لیے تباہ کن قرار دے دیا ہے
انہوں نے خبردار کیا کہ تجارتی تنظیموں کو صرف میونسپل حدود تک محدود کرنے سے صنعتی اسٹیٹس اور تحصیل سطح کے کاروباری کلسٹرز نمائندگی سے محروم ہو جائیں گے ایس ایم تنویر کے مطابق کاروباری ماحول پہلے ہی بلند لاگت اور پالیسی غیر یقینی کا شکار ہے
ایسے میں ضلعی چیمبرز کا خاتمہ ادارہ جاتی ڈھانچے کو منہدم کر دے گا جس سے چھوٹے درمیانے درجے کے کاروبار اور خواتین تاجروں کو شدید دھچکا لگے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ قانون ساز اس بل پر نظرثانی کریں کیونکہ مقامی سطح پر صنعتوں کو منظم کیے بغیر علاقائی معاشی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا
