پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
وزیراعظم نے پی این ایس سی کے 30 فیصد حصص این ایل سی کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے 30 فیصد حصص کی خریداری اور انتظامی کنٹرول سنبھالنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے
اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں پی این ایس سی نے تصدیق کی ہے کہ وزارتِ بحری امور کی جانب سے اس پیشرفت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ این ایل سی نے حصص کی خریداری اور انتظامی حقوق کے حصول کے لیے باضابطہ نیت کا اظہار کر دیا ہے
قومی بحری ادارہ پی این ایس سی اس وقت 12 بحری جہازوں کے بیڑے کا انتظام سنبھالتا ہے جس کی مجموعی صلاحیت 9 لاکھ ٹن سے زائد ہے۔ اس تزویراتی منتقلی کا مقصد لاجسٹک اور شپنگ کے شعبوں کو یکجا کر کے آپریشنل کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے، تاہم انتظامی تبدیلی کے اثرات براہِ راست قومی ادارے کے مستقبل پر پڑیں گے۔
