April 18, 2026

جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کا متحدہ عرب امارات میں ذیلی کمپنی قائم کرنے کا اعلان

 جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کا متحدہ عرب امارات میں ذیلی کمپنی قائم کرنے کا اعلان

لاہور ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) ملک میں چینی کی پیداوار کے بڑے ادارے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ نے متحدہ عرب امارات میں اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں کمپنی نے آگاہ کیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس توسیعی منصوبے کی منظوری دے دی ہے جو اب متعلقہ حکام کی حتمی اجازت سے مشروط ہے اعلامیے کے مطابق اس اقدام سے عالمی مارکیٹ میں کاروبار کے نئے مواقع میسر آئیں گے اور کمپنی اپنے اسٹریٹجک اہداف زیادہ مؤثر طریقے سے حاصل کر سکے گی

ماہرین کا کہنا ہے کہ یو اے ای کا سازگار کاروباری ماحول اور بہترین انفراسٹرکچر پاکستانی کمپنیوں کے لیے کشش کا باعث ہے جس سے انہیں بین الاقوامی سطح پر اپنی جڑیں مضبوط کرنے میں مدد ملے گی 1990 میں قائم ہونے والا یہ ادارہ اب عالمی مرکز سے فائدہ اٹھانے کے لیے پر تول رہا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp