پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
سال 2025 سے 2025 کے درمیان 19 غیر ملکی کمپنیوں نے کام بند کیا، ایس ای سی پی
اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی کمپنیوں کی بندش سے متعلق واضح کیا ہے کہ 125 کمپنیوں کی بندش کا عدد 1977 سے اب تک کا ہے نہ کہ صرف حالیہ برسوں کا ریگولیٹر کے مطابق 2022 سے 2025 کے درمیان صرف 19 غیر ملکی کمپنیوں نے کام بند کیا
جبکہ اس کے برعکس 79 نئی غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں ایس ای سی پی نے بتایا کہ صرف گزشتہ ایک ماہ میں چین امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے 82 مقامی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے
فروری 2026 تک مجموعی طور پر 1157 غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جو ملکی ریگولیٹری ماحول پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں کمیشن نے زور دیا کہ ڈیٹا کو سال وار تناظر میں دیکھنا ضروری ہے تاکہ حقائق مسخ نہ ہوں
