April 18, 2026

تجارتی کنسائمنٹس کے بلاوجہ معائنے بند اور آر ایم ایس سسٹم فعال کیا جائے، ایف پی سی سی آئی

 تجارتی کنسائمنٹس کے بلاوجہ معائنے بند اور آر ایم ایس سسٹم فعال کیا جائے، ایف پی سی سی آئی

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسٹمز کی طرز پر محکمہ تحفظ نباتات اور پی ایس کیو سی اے سمیت دیگر تمام سرکاری اداروں میں رسک مینجمنٹ سسٹم کو فوری فعال کیا جائے

لیبر نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ڈیجیٹل وژن اور فیس لیس اسیسمنٹ کو سراہا تاہم نشاندہی کی کہ بیشتر تجارت سنگل ونڈو کے ذریعے ہونے کے باوجود کنسائمنٹس کو اب بھی بلاوجہ لازمی معائنے کے نام پر روکا جاتا ہے

انہوں نے زور دیا کہ آر ایم ایس کا نفاذ غیر ضروری معائنوں کو ختم کر کے کاروبار میں آسانی پیدا کرے گا سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ فیس لیس سسٹم اب مؤثر ثابت ہو رہا ہے اور کلیئرنس کے وقت میں کمی آئی ہے مگر دیگر محکموں میں اصلاحات کے بغیر تجارتی رکاوٹیں دور ہونا ممکن نہیں ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp