April 18, 2026

برآمدات میں اضافہ ملبوسات کی برآمد اور انرجی اصلاحات سے مشروط ہے ، انٹرلوپ

 برآمدات میں اضافہ ملبوسات کی برآمد اور انرجی اصلاحات سے مشروط ہے ، انٹرلوپ

فیصل آباد (لیبر نیوز کارمرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان کے سب سے بڑے برآمد کنندہ انٹرلوپ لمیٹڈ کے سی ای او مصدق ذوالقرنین نے ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے جامع روڈ میپ پیش کر دیا ہے

 ان کا کہنا ہے کہ مختصر مدت میں ملبوسات اور ویلیو ایڈڈ گارمنٹس برآمدات بڑھانے کا تیز ترین راستہ ہیں کیونکہ اس شعبے میں پاکستان کے پاس صنعتی بنیاد اور آپریشنل مہارت پہلے سے موجود ہے

 تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ محض مختصر مدتی فوائد کافی نہیں بلکہ طویل مدتی ترقی کے لیے توانائی کے شعبے کی رکاوٹوں کو دور کرنا اور نوجوان آبادی کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق ہنر مند بنانا ناگزیر ہے

 انہوں نے زور دیا کہ حکومت صنعت کاری کو قومی ترجیح قرار دے کر سرمایہ کاروں کو مستحکم پالیسی فراہم کرے تاکہ ویلیو ایڈڈ صنعتوں میں مستقل سرمایہ کاری کی بنیاد رکھی جا سکے ان بنیادی اصلاحات کے بغیر برآمدی اہداف کا حصول ناممکن ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp