September 3, 2026

ورکرز ویلفیئر بورڈ کی نئی گورننگ باڈی کے خلاف احتجاج کا اعلان

 ورکرز ویلفیئر بورڈ کی نئی گورننگ باڈی کے خلاف احتجاج کا اعلان

ڈہرکی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے زیرِ اہتمام عوامی ہوٹل ٹو بائی پاس ڈہرکی میں مزدور رہنماؤں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری راحب علی سمیجو کی زیرِ قیادت ہونے والی اس ملاقات میں سندھ ہائی کورٹ میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی کی تشکیل کو چیلنج کرنے کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اجلاس میں اینگرو ورکر یونین کے جنرل سیکرٹری رمضان علی سمیجو، محمد عالم سمیجو، امید علی بگھیو اور شوکت علی اعوان سمیت دیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزدور قائدین نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ورکرز ویلفیئر بورڈ کی 3 مارچ کو مجوزہ میٹنگ منعقد کی گئی تو اسے غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ گورننگ باڈی میں شفافیت اور حقیقی نمائندگی کے لیے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ہیڈ آفس میرین فیصل بلڈنگ کراچی کے سامنے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا

 رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی اور آئینی جنگ آخری حد تک لڑی جائے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp