پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
ممتاز صنعت کار احسن اللہ خان انتقال کر گئے
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ملک کے ممتاز صنعت کار، ایمپلائرز فیڈریشن کے ڈائریکٹر اور سابق وفاقی وزیر احسن اللہ خان انتقال کر گئے، ان کی وفات سے پاکستان ایک مخلص معاشی و سفارتی رہنما سے محروم ہو گیا ہے، احسن اللہ خان کے انتقال کی خبر سے صنعتی و سیاسی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی
احسان اللہ خان کے بیٹے امجد اللہ خان نے لیبر نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نمازِ جنازہ بیس جنوری مسجد بیت السلام، فیز 4 میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی
احسان اللہ خان محب وطن شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ مزدور اور مالکان کے درمیان بھائی چارے اور انصاف پر مبنی تعلقات کی ترویج کی۔ ان کی قیادت میں ای ایف پی ملکی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کوشاں ہے
مرحوم سابق وفاقی وزیر رہے اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے پیٹرولیم و توانائی کے شعبوں میں اصلاحات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، انہیں یو اے ای کے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
لیبر نیوز انتظامیہ دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
