کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
ہالی وڈ رائٹرز گلڈ ویسٹ کے محنت کشوں نے ہڑتال کا اعلان کردیا، انتظامیہ سے تصادم

لاس اینجلس ( اسمعیل اثر، نمائندہ لیبر نیوز امریکہ ) ہالی وڈ میں اسکرپٹ رائٹرز کی نمائندگی کرنے والی طاقتور تنظیم رائٹرز گلڈ آف امریکہ ویسٹ کے محنت کش انتظامیہ کے خلاف میدان میں آگئے
محنت کشوں نے منصفانہ اجرتوں، بہتر مراعات اور کام کے حالات کی درستگی کے لیے باقاعدہ ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ یونین کے مطابق انتظامیہ کے ساتھ طویل مذاکرات کی ناکامی کے بعد ملازمین نے احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے
محنت کشوں کا کہنا ہے کہ وہ دوسروں کے حقوق کی جنگ لڑنے والی تنظیم کے اندر خود استحصال کا شکار ہیں ملازمین نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اور تنخواہوں میں معقول اضافہ نہیں کیا جاتا، وہ کام پر واپس نہیں لوٹیں گے
