July 25, 2026

عالمی سپلائی چین کا مزدوروں کی اجرتوں اور احتساب کے لیے پابند معاہدوں کا مطالبہ

 عالمی سپلائی چین کا مزدوروں کی اجرتوں اور احتساب کے لیے پابند معاہدوں کا مطالبہ

جنیوا ( راحیلہ الطاف ، نمائندہ لیبر نیوز ) عالمی صنعتی یونین نے عالمی سپلائی چین میں کام کرنے والے لاکھوں مزدوروں کی اجرتوں میں اضافے اور بڑے اداروں کے احتساب کے لیے قانونی طور پر پابند معاہدوں پر زور دیا ہے

بین الاقوامی برانڈز اور سپلائی کرنے والے اداروں کے درمیان ایسے معاہدے ناگزیر ہو چکے ہیں جو محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دے سکیں

یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صرف اخلاقی ضوابط کافی نہیں، بلکہ ایسے ٹھوس نظام کی ضرورت ہے جس کے تحت غریب ممالک کے مزدوروں کو منصفانہ اجرت اور محفوظ حالات کار میسر آ سکیں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں مزدوروں کا استحصال روکنے کے لیے اجتماعی سودے کاری اور قانونی گرفت ضروری ہے۔

ان معاہدوں کے ذریعے بڑی کمپنیوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ اپنی سپلائی چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ذمہ داری قبول کریں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp