اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پولینڈ میں کیرفور ملازمین کا انتظامیہ کے خلاف مزدوروں کا احتجاج، منصفانہ معاوضے کا مطالبہ
وارسا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) پولینڈ میں معروف ریٹیل اسٹور ’کیریفور‘ کے سیکڑوں ملازمین نے اسٹورز کی بندش اور بڑے پیمانے پر جبری برطرفیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے
یو این آئی گلوبل یونین کے مطابق وارسا میں کمپنی کے ہیڈ آفس کے باہر ہونے والے مظاہرے میں ملازمین نے انتظامیہ کی جانب سے صرف قانونی کم از کم معاوضے کے پیشکش کو مسترد کر دیا۔
مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 20 سال سے زائد خدمات انجام دینے والے ملازمین کو ٹشو پیپر کی طرح نکالنا ناانصافی ہے۔ یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ برطرف ملازمین کو تین ماہ کی اضافی تنخواہ اور بہتر مراعات دی جائیں، کیونکہ نکالے جانے والوں میں 80 فیصد خواتین ہیں جن کا مستقبل داؤ پر لگا ہے
دوسری جانب انتظامیہ نئے اسٹورز کھول رہی ہے لیکن پرانے وفادار ورکرز کو تحفظ دینے سے گریزاں ہے، جس نے پولینڈ میں مزدوروں کی بے چینی بڑھا دی ہے۔
