July 25, 2026

برطانیہ  پوسٹل ورکرز کی وائلڈ کیٹ ہڑتال کامیاب، انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

 برطانیہ  پوسٹل ورکرز کی وائلڈ کیٹ ہڑتال کامیاب، انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

بیلفاسٹ ( شمائلہ عمر، نمائندہ لیبر نیوز برطانیہ ) برطانیہ کے زیرِ انتظام شمالی آئرلینڈ میں پوسٹل ورکرز نے 18 روزہ غیر سرکاری  وائلڈ کیٹ ہڑتال کے بعد تاریخی کامیابی حاصل کر لی

انتظامیہ کی سخت گیر پالیسیوں اور نامناسب حالاتِ کار کے خلاف جاری اس احتجاج نے بالآخر حکام کو مذاکرات کی میز پر آنے اور مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا

معاہدے کے تحت صنعتی تعلقات کا آزادانہ جائزہ لیا جائے گا، جبکہ انتظامیہ نے ہڑتالی ملازمین کے خلاف کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی نہ کرنے کی ضمانت دی ہے۔ سب سے اہم کامیابی 12 ماہ کےنو اسٹرائیک کلاز کا خاتمہ ہے جس کے ذریعے ملازمین کے احتجاجی حق کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی تھی

 مزدور رہنماوں کا کا کہنا ہے کہ یہ فتح صرف پوسٹل ملازمین کی نہیں بلکہ طبقہ اشرافیہ کے خلاف مزدوروں کی ہم آہنگی اور فولادی یکجہتی کی جیت ہے جس نے غیر سرکاری احتجاج کی طاقت کو ثابت کر دیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp