پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 5149 پوائنٹس کی مندی، سرمایہ کاروں کے 5.77 کھرب روپے ڈوب گئے
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹرید ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو بڑی مندی دیکھی گئی، جس میں 78 فیصد حصص کی قیمتیں کم ہوئیں اور ہنڈریڈ انڈیکس 1,74,453 پوائنٹس پر آگیا۔ اس مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو تقریباً 5 کھرب 77 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
مالی ماہرین کے مطابق مندی کی وجوہات میں امریکا کا ایران پر دباؤ، کموڈٹیز کی عالمی مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال، کمپنیوں کے کم مالیاتی نتائج، اور پری رمضان پرافٹ ٹیکنگ شامل ہیں۔ مندی کے دوران انڈیکس کی متعدد سطحیں 1,75,000 سے 1,79,000 پوائنٹس تک گر گئیں۔
حصص یافتگان کے لیے کم ڈیویڈنڈ کے اعلانات اور جیوپولیٹیکل خطرات نے مارکیٹ سینٹی مینٹس منفی رکھے، تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر خریداری کی سرگرمیوں سے مندی کی شدت میں جزوی کمی واقع ہوئی
