اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
چینی کانوں میں خواتین مزدوروں کو ہراسانی، ائی ایل او سے تحقیقات کا مطالبہ
ہرارے ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) زمبابوے میں چینی انتظامیہ کے تحت چلنے والی کانوں میں خواتین مزدوروں کو مبینہ طور پر جنسی ہراسانی اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے
زمبابوے ڈائمند اینڈ الائیڈ منرل ورکرز یونین نے الزام عائد کیا ہے کہ خواتین کارکنان سے غیر اخلاقی جسمانی رویہ اختیار کیا جاتا ہے اور ملازمت کے لیے ایچ آئی وی ٹیسٹ کے نتائج طلب کیے جاتے ہیں
یونین کے مطابق انیاتھی کے علاقے میں تین خواتین کو برطرف کیا گیا، جن میں ایک کو مبینہ طور پر ایچ آئی وی اسٹیٹس کی بنیاد پر نکالا گیا
یونین نے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے معاملہ آئی ایل او سمیت متعلقہ اداروں کے سامنے اٹھانے کا اعلان کیا ہے جبکہ حکام سے شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
