July 24, 2026

بیلجئیم میں اسرائیلی فوجی وفد کے دورے پر اسلحہ فیکٹری میں محنت کشوں کی ہڑتال

 بیلجئیم میں اسرائیلی فوجی وفد کے دورے پر اسلحہ فیکٹری میں محنت کشوں کی ہڑتال

برسلز ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) بیلجئیم کی اسلحہ ساز کمپنی کے مزدوروں نے اسرائیلی فوجی وفد کے دورے کے خلاف 24 گھنٹے کی ہڑتال کی ہے

ہڑتال اس وقت کی گئی جب اسرائیلی ملٹری اٹیچی نے دیگر دفاعی نمائندوں کے ہمراہ فیکٹری کا دورہ کیا، جس پر محنت کشوں نے فوری طور پر پیداواری عمل روک دیا

جنرل لیبر فیڈریشن اف بیلجیم نے اسرائیلی ملٹری اٹیچی کے دورے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات جاری تنازعات کے تناظر میں حساس نوعیت رکھتے ہیں۔ مظاہرین نے فیکٹری کے باہر احتجاج کیا جبکہ دروازے عارضی طور پر بند رہے

 انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ وفد صرف سفارتی نوعیت کا تھا اور کمپنی اسرائیل کو اسلحہ فروخت نہیں کر رہی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp