اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
شمالی قبرص میں پیپسی کارکنوں کی ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری
نیکوسیا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) شمالی قبرص میں پیپسی اور سافٹ ڈرنکس بنانے والی کمپنی کے کارکنوں نے یونین سازی کے حق کے تنازع کے باعث ہڑتال غیر معینہ مدت تک بڑھا دی ہے
مزدوروں کا کہنا ہے کہ کمپنی اور پیسی کو کی ترکی شاخ نے یونین نمائندوں سے مذاکرات سے انکار کیا، جس سے احتجاج جاری ہے اور کارکن اپنے حقوق کے دفاع میں سخت موقف پر قائم ہیں۔
ہڑتال میں ورلڈ فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز نے بھی یکجہتی کا اظہار کیا۔ مزدور یونین کے مطابق کمپنی انتظامیہ نے انہیں استعفیٰ پر دستخط کرنے کا دباؤ دیا، جو یونین سازی کے آئینی حق کی خلاف ورزی ہے۔
لیبر حکام نے کہا کہ نجی شعبے میں یونین سازی پر پابندی نہیں ہونی چاہیے اور معاملے کا قانونی جائزہ لیا جائے گا تاکہ کارکنوں کے حقوق محفوظ رہیں۔ یہ احتجاج بنیادی حقوق کے تحفظ کی علامت ہے۔
