April 17, 2026

برسلز میں ٹریڈ یونینز کا احتجاج، داخلی راستوں پر روڈ بلاکس

 برسلز میں ٹریڈ یونینز کا احتجاج، داخلی راستوں پر روڈ بلاکس

برسلز ( مہوش خان، نمائندہ جرمنی ) بیلجئیم کی ٹریڈ یونینز نے مزدور حقوق اور سماجی تحفظات کے ممکنہ خطرات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دارالحکومت کے داخلی راستوں پر روڈ بلاکس قائم کر دیے،

جس سے ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔ یونینز نے کہا کہ موجودہ اقتصادی پالیسیاں مزدور طبقے کے حق میں نہیں اور حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

مظاہرین نے اعلان کیا کہ یہ احتجاج پہلے مرحلے کا حصہ ہے اور 12 مارچ کو ایک بڑا قومی مظاہرہ بھی منعقد کیا جائے گا۔

احتجاج میں مختلف صنعتی اور سرکاری شعبوں کے کارکنان نے شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور مناسب معاوضے کو یقینی بنائے۔

مظاہرین نے بین الاقوامی مزدور قوانین کی پاسداری پر زور دیا اور کہا کہ اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ہی محنت کش طبقے کے حقوق محفوظ ہو سکتے ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp