July 26, 2026

نجکاری قومی اداروں اور مزدوروں کے لیے خطرہ ہے، عبداللطیف نظامانی

 نجکاری قومی اداروں اور مزدوروں کے لیے خطرہ ہے، عبداللطیف نظامانی

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ قومی اداروں کی نجکاری محنت کشوں کے حقوق کے لیے سنگین خطرہ ہے

 انہوں نے سیکریٹری وزارت توانائی کے سامنے خالی آسامیوں پر فوری بھرتیوں، ملازمین کے بچوں کے کوٹے کی بحالی اور ترقی و اپ گریڈیشن میں قانونی حق دینے کا مطالبہ کیا

انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی کی کارکردگی سو فیصد ہے، اس کے باوجود نجکاری کا عمل جاری رکھنا ناقابل قبول ہے۔ کانفرنس میں سکھر، لاڑکانہ، دادو، شکارپور اور گھوٹکی کے نمائندگان نے شرکت کی اور اتحاد پر زور دیا۔ تقریب کا انعقاد مقصود احمد ملاح اور ان کی ٹیم نے کیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp