اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سرینا ہوٹل ملازمین کے روزگار کے تحفظ کے لیے صوبائی حکومت سے فوری ایکشن کا مطالبہ
سوات ( نور الھدی شاہین نمائندہ لیبر نیوز ) سرینا سوات ہوٹل کے محنت کشوں کے روزگار کو خطرہ لاحق ہونے پر سوات سرینا ہوٹل ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری اکرام اللہ نے خیبرپختونخوا حکومت اور متعلقہ محکموں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا
انہوں نے کہا کہ لیبر اور ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کو سرینا سوات کی لیز کے معاملات حل کر کے ملازمین کی بیروزگاری سے بچانا چاہیے
اکرام اللہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں صوبے میں امن و امان قائم ہے اور تمام فورسز اپنا کام بہترین طریقے سے انجام دے رہی ہیں، اس لیے مسائل کو مزید بڑھانے کی ضرورت نہیں
انہوں نے ہوٹل انتظامیہ اور صوبائی حکومت پر زور دیا کہ ملازمین کو یقین دلایا جائے کہ ان کا روزگار محفوظ رہے گا، بصورت دیگر یونین آئینی اقدام کے ذریعے اپنا حق حاصل کرے گی
